شاہدؔ ذکی تعارف

پیدائش 1974 : سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے خوبصورت لب و لہجے کے شاعر۔ ایم اے انگلش اور وکالت میں ڈگری حاصل کی۔ وکالت کی پریکٹس کے ساتھ ساتھ ہاؤس آف نالج کے نام سے ایک اکیڈمی میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ 1999ء میں ’’خوابوں سے خوشبو آتی ہے‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ 2001ء میں ’’خوابوں سے خالی آنکھیں‘‘ اور 2006ء میں ’’سفال میں آگ‘‘ کے نام سے شعری مجموعے منظرِعام پر آچکے ہیں اور ان کا چوتھا شعری مجموعہ ’’مصرف‘‘ کے نام سے زیرِ طبع ہے۔

یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے

میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے

٭…٭…٭

میں دشمنوں کو بتائوں تو شرم آتی ہے
کہ میں نے کس لیے احباب سے کنارہ کیا

٭…٭…٭

شاہدؔ ذکی کا کلام

مزید پڑھیں