معروف ادبی گھرانے میں پیدا ہونے والے سید عبدالرحمن المومن ادبی دنیا میں عبدالرحمن مومن کے نام سے پہچانے جاتے ہیں، آپ 21 جولائی 1996 کو کراچی میں پیدا ہوئے، تعلیمی سلسلہ ہنوز جاری ہے "جامعہ کراچی" سے "بے اے آنرز" کررہے ہیں ساتھ ہی بچوں کے معروف رسالے "ماہنامہ ساتھی" سے منسلک ہیں. ماہنامہ ساتھی کی مجلسِ ادارت کے انچارج کے عہدے پر فائز ہیں، ریڈیو پاکستان کے مقبول پروگرام بزمِ طلبہ کا بھی حصہ رہے ہیں، آج کل ایک نجی چینل ہر ادبی پروگرام کی میزبانی کرہے ہیں۔ شاعری کا باقاعدہ آغاز 2011 میں کیا۔ 2010 کی دہائی میں کراچی کے ادبی منظرنامے پر نمودار ہونے والے نوجوان شعرا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ آپ کی پسندیدہ صنف تو کوئی نہیں البتہ اپنے اظہار کے لئے غزل کو زریعہ بنائے ہوئے ہیں، "غالب و اقبال" سے متاثر نظر آتے ہیں.