یو۔ پی کے مردم خیز علاقہ نگینہ ضلع بجنور میں پیدا ہونے والی بھرپور نسانیَ لب ولہجہ کی شاعرہ کا نام علینا عترت ہے۔ علینا ڈبل ایم۔ اے، بی۔ ایڈ کرنے کے بعد شعبۂ تعلیم سے منسلک ہوگئی تھیں اور ایک مضبوط پس منظر کے باوجود شاعری کی طرف توجہ نہیں کی تھی۔ جنوری 2011ء میں علالت کے دوران انہیں اپنے اصل میدان کا ادراک ہوگیا اور انہوں نے اپنی نظم تکمیل کے ساتھ شاعری کا آغاز فیس بک سے کیا۔ اور ہندو پاک کی چند اہم شاعرات میں علینا کا نام بہت ادب و احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔
فی البدیہہ شاعری، زبان پر قدرت، تراکیف کا استعمال، جذبات کا وفور، الفاظ و احساسات کی ندرت، زندگی کرنے کا عزم قاری کو شادکام کرتے ہوئے اس کے وجود کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ریڈیو پر ان کے افسانے بھی نشر ہوچکے ہیں۔ شاعری کے ساتھ نثر میں بھی لکھتی رہتی ہیں۔