October 21, 2017
گزشتہ شب مجلس فخرِ بحرین برائے فروغ اردو نے اپنے عالمی مشاعرے کی نسبت سے تیسری طرحی نشست بیادِ پنڈت برج نارائن چکبست منعقد کی،
ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے کہ مجلس کی یہ نشست نا صرف کامیاب نشست ٹھہری بلکہ کئ معنوں میں ممتاز بھی رہی ,خاص اس لیے بھی تھی کہ اس بار پوری محفل فیس بک پر لائیو نشر کی گئ جسے کئ ممالک میں نا صرف اردو کے متوالوں نے دیکھا بلکہ بھر پور داد و تحسین بھی پیش کی,.
یہ نشست محترم خرم عباسی صاحب کے تمھیدی کلمات سے اپنے مقررہ وقت پر شروع ہو کر محترم جناب سراج مہدی صاحب کی نظامت میں کامیابی کے زینے طے کرتے خوبصورت اختتام کو پہونچی,
اردو ادب کا بڑا معتبر نام , ممتاز عالم دین، کہنہ مشق صاحبِ قلم، نکتہ سنج محقق اور باکمال شخصیت استاد محترم جناب شعیب نگرامی صاحب کی صدارت نے اس نشست کو اور معتبر بنا دیا، روایت کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک سے شعراء نے طرحی کلام ارسال فرما کر محفل کی آبرو بڑھائی , مسرت کی بات یہ ہے کہ اس بار طے شدہ مصرعے پر دنیا بھر سے کم و بیش 65 غزلیں موصول ہوئیں,, وہیں مقامی شعراء نے اپنے خوب صورت کلام سے محفل کے حسن کو دو بالا کر اس نشست کو یادگار بنا دیا، ہم تمام شعراء کرام اور شرکاء نشست کے مشکور و ممنون ہیں، آپ کی بھرپور دلچسپی اور قدم بہ قدم حوصلہ افزائی سے ہمارا یہ ادبی سفر پورے آب و تاب کے ساتھ جاری رہے گا۔ ان شاء اللہ تعالی۔
شکریہ
فیضی اعظمی